دنیا

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا روسی ہم منصب سے رابطہ، خلیج کی صورتحال اور ایران،امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال

  • لاؤروف نے دیرپا سمجھوتوں تک پہنچنے کی کوششوں میں اسلام آباد کے ثالثی کردار کو سراہا
شائع April 24, 2026 اپ ڈیٹ April 24, 2026 08:58pm

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز فون پر دوطرفہ تعاون اور خلیج کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق لاؤروف نے ایران اور امریکہ کے درمیان دیرپا سمجھوتوں تک پہنچنے کی کوششوں میں اسلام آباد کے ثالثی کردار کی تعریف کی اور ماسکو کی جانب سے ان کوششوں کی حمایت کے لیے تیار رہنے کی تصدیق کی۔