دنیا

تہران میں دھماکوں کی اطلاعات، ایران کا فضائی دفاعی نظام فعال

  • یہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد اس نوعیت کی پہلی رپورٹس ہیں
شائع April 24, 2026 اپ ڈیٹ April 24, 2026 12:32pm

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کی شام تہران کے بعض حصوں میں فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹمز) کو فعال کر دیا گیا، جب دشمنانہ فضائی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ یہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد اس نوعیت کی پہلی رپورٹس ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے بتایا کہ مغربی تہران میں فضائی دفاعی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ مہر خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ دارالحکومت کے مختلف حصوں میں نظام کو دشمنانہ اہداف کے خلاف فعال کیا گیا، تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔