دنیا

اسرائیل نے مجھے ایران کے ساتھ جنگ کے لیے کبھی نہیں اکسایا، ٹرمپ

  • اگر ایران کی نئی قیادت سمجھدار ہے تو ایران کا مستقبل شاندار اور خوشحال ہو سکتا ہے، امریکی صدر
شائع April 20, 2026 اپ ڈیٹ April 20, 2026 08:01pm

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اسرائیل نے انہیں ایران پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔ یہ بیان ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی رہنما بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، جس پر دائیں بازو کے مبصرین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل نے مجھے ایران کے ساتھ جنگ کے لیے کبھی نہیں اکسایا بلکہ 7 اکتوبر کے نتائج اور میرے اس تاحیات موقف نے یہ فیصلہ کروایا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ ایران میں (اس جنگ کے) نتائج حیران کن ہوں گے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ، پاکستان میں دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اگرچہ ایران نے ابھی تک ان میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔