پاکستان اور آسٹریلیا کا تنازعات کے پرامن حل پر زور
- پاکستان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات اور تعمیری روابط کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آسٹریلوی وزیرِ خارجہ کو رواں ماہ کی 11 اور 12 تاریخ کو منعقد ہونے والے اسلام آباد مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے اس حوالے سے سفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت، بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر مرتب ہونے والے وسیع تر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔