دنیا
آبنائے ہرمز میں بھارتی پرچم بردار 2 بحری جہازوں پر حملے، دلی سرکار کی تصدیق
- ایران کے سفیر محمد فتحلی کو بھارتی وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا
- سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے آبنائے ہرمز میں دو بھارتی جہازوں پر فائرنگ کے واقعے پر بھارت کی شدید تشویش سے آگاہ کیا
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دو بھارتی پرچم بردار 2 تیل لے کرآنے والے بحری جہازوں پر ہفتے کے روز آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے حملہ کیا گیا ہے۔
نئی دہلی میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق ایران کے سفیر محمد فتحلی کو وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا، جہاں سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے آبنائے ہرمز میں دو بھارتی جہازوں پر فائرنگ کے واقعے پر بھارت کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔
مسری نے ایران کے سفیر پر زور دیا کہ وہ بھارت کے موقف کو ایرانی حکام تک پہنچائیں اور آبنائے ہرمز سے بھارت کی جانب جانے والے بحری جہازوں کی سہولت کاری کے عمل کو جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جائے۔