دنیا

ایران نے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھول دیں، ایجنسی

  • 3 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود فلائٹ ٹریکر ویب سائٹس پر کوئی بین الاقوامی پرواز ایران عبور کرتی ہوئی دکھائی نہیں دی
شائع April 18, 2026 اپ ڈیٹ April 18, 2026 02:27pm

ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ایران نے ہفتے کو اپنی سرزمین کے مشرقی حصے سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر دوبارہ کھول دی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود کے مشرقی حصے کے فضائی راستے ایران سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھلے ہیں، مزید بتایا گیا کہ کچھ ایئرپورٹس بھی صبح 7:00 بجے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

تاہم 3 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود فلائٹ ٹریکر ویب سائٹس پر اب بھی کوئی بین الاقوامی پرواز ایران عبور کرتی ہوئی دکھائی نہیں دی اور کئی پروازیں طویل متبادل راستے اختیار کر کے اس کی فضائی حدود سے بچتی نظر آئیں۔