کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 730 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 730 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1371 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار693 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے کی کمی سے 7 ہزار 934 روپے ہوگئی۔