دنیا
ایران جنگ، چین نے پاکستانی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کردی
- توقع ہے فریقین امن کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مذاکرات بحال کریں گے، وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ متعلقہ فریقین امن کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو ختم کریں گے۔ یہ بیان پاکستان کی ثالثی میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی اس تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے جسے ایران نے مسترد کر دیا تھا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین امن کے لیے سازگار تمام کوششوں کا خیرمقدم اور اس سلسلے میں پاکستان کی فعال ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ماؤ نینگ نے مزید کہا کہ جلد از جلد جنگ بندی کا قیام اور مذاکرات کی بحالی عالمی برادری کی مشترکہ خواہش ہے اور چین اس مقصد کے حصول کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔