دنیا
مصری وزیر خارجہ کے امریکی نمائندے اور علاقائی رہنماؤں سے رابطے
- بیان کے مطابق مصر، ترکیہ اور پاکستان اس بحران میں فعال ثالث کے طور پر سامنے آئے ہیں
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اتوار کے روز الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے جن میں انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ ان رابطوں میں انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور علاقائی ہم منصبوں سے بات کی، جن میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے۔ یہ بات مصر کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
بیان کے مطابق مصر، ترکیہ اور پاکستان اس بحران میں فعال ثالث کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد نے حال ہی میں ایک اجلاس کی میزبانی بھی کی جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔