دنیا

روس کی نورسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

  • روسی حکام کے مطابق ہنگامی ادارے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں
شائع اپ ڈیٹ

روس کی چوتھی بڑی آئل ریفائنری نورسی پر ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔ یہ واقعہ نزنی نووگوروڈ ریجن میں پیش آیا، جس کی تصدیق ریجن کے گورنر گلیب نکیتن نے ٹیلیگرام پر کی۔

گورنر کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ ایک پاور اسٹیشن اور کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روسی حکام کے مطابق ہنگامی ادارے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے نقصان کا جائزہ لینے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روس میں توانائی تنصیبات کو مختلف حملوں کا سامنا ہے۔