کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 713 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 153 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 713 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 117 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار578 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 984 روپے ہوگئی۔