✕
دنیا

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید، سرکاری ٹی وی

  • عبدالرحیم موسوی دیگر سینئر جنرلز کے ہمراہ دشمن کے حملوں میں دم توڑگئے
شائع اپ ڈیٹ

سرکاری ٹی وی نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی ملک پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں دیگر سینئر جنرلز کے ہمراہ شہید ہو گئے ہیں۔

ریاستی میڈیا نے ہفتے کو ہونے والے ان حملوں میں شہادت پانے والے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے نام بھی جاری کیے ہیں، جن میں وزیرِ دفاع عزیز نصیر زادہ، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور اور دفاعی کونسل کے سربراہ علی شمخانی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام شخصیات دفاعی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران شہید ہوئیں جبکہ مزید ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔