دنیا
سعودی عرب کی یو اے ای، بحرین، قطر، کویت اور اردن پر ایرانی جارحیت کی مذمت
- اعلامیے میں ایران کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنائے جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا
سعودی عرب نے ہفتے کو اپنی سرکاری پریس ایجنسی کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں اپنے پڑوسی ممالک پر ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب، ایرانی جارحیت اور متحدہ عرب امارات، مملکتِ بحرین، ریاستِ قطر، ریاستِ کویت اوراردن کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی کی سخت ترین الفاظ میں شدید مذمت اور اسے مسترد کرتا ہے۔
تاہم اس اعلامیے میں ایران کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنائے جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ۔
قبل ازیں اے ایف پی کے صحافیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں۔