مارکٹس
سونےکی قیمتوں میں پھر بڑی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 90 ڈالر کی کمی سے 4,920 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 90 ڈالر کی کمی سے 4,920 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9 ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 716 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3,200 روپے کی کمی کے ساتھ سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 150 روپے کی کمی سے 8 ہزار 14 روپے ہوگئی۔