دنیا

روس عالمی جنگ نہیں چاہتا مگر دنیا خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے، دمتری میدویدیف

  • بدقسمتی سے، عالمی تنازع کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا، میڈیا سے گفتگو
شائع February 2, 2026 اپ ڈیٹ February 2, 2026 02:03pm

روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے خطرناک ہوتی جا رہی ہے، تاہم روس کسی عالمی تنازع میں ملوث ہونے کا خواہاں نہیں۔

انہوں نے ماسکو کے قریب اپنی رہائش گاہ پر رائٹرز، تاس اور روسی جنگی بلاگر وارگونزو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کیہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔

دمتری میدویدیف نے کہا کہ ہم عالمی تنازع میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم پاگل نہیں ہیں۔ یہ بات سو بار کہی جا چکی ہے۔ آخر کس کو عالمی جنگ کی ضرورت ہے؟

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ بدقسمتی سے، عالمی تنازع کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔