دنیا
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا امریکہ کے حملے کی صورت میں علاقائی جنگ کا انتباہ
- امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر انہوں نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ ایک علاقائی جنگ ہوگی، بیان
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتوار کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے خلیج میں اپنی بھاری فوجی تعیناتیوں کے بعد حملہ کیا تو یہ ایک علاقائی جنگ میں بدل جائے گی۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر انہوں نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ ایک علاقائی جنگ ہوگی۔