مارکٹس

سونے کی اُڑان تھم گئی، 1,500 روپے سستا

  • سونا فی تولہ 530,562 روپے، 10 گرام کی قیمت 1,286 روپے کی گراوٹ کے بعد 454,871 روپے ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی مزید مہنگی ہوگئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 5082 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا1500روپے کی کمی سے 5 لاکھ 30 ہزار562 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی1286 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 10900 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5لاکھ 33 ہزار62 روپے پر جاپہنچا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 212روپے کے اضافے سے 11 ہزار640 روپے ہوگئی۔