کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے اور مائیکل بریسویل انجری کا شکار

  • ملنے اتوار کو جنوبی افریقی لیگ میں سن رائزرز ایسٹرن کیپ کی جانب سے باؤلنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے اور آل راؤنڈر مائیکل بریسویل کی انجری کی صورت میں بڑے سیٹ بیک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ایڈم ملنے اتوار کو جنوبی افریقی لیگ (ایس اے 20 ) میں باؤلنگ کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے، جبکہ مائیکل بریسویل بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران پنڈلی کے پٹھے میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور ان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹ کے بعد ہوگا۔

بھارت کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لیے آل راؤنڈر کرسٹیان کلارک کو بطور متبادل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کوچ روب والٹر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی انجری اور مختلف لیگز سے واپسی کے باعث اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، تاکہ باؤلنگ کے شعبے میں توازن برقرار رہے۔ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 8 فروری کو چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔