کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں استحکام، چاندی 100 روپے مزید مہنگی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4601 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4601 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے پر برقرار رہا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 700 روپے کی کمی سے سے 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 525 روپے ہوگئی۔