مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 4601 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 4601 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4300 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 150 روپے کی کمی سے 9 ہزار 425 روپے ہوگئی۔