دنیا

حملہ ہوا تو بھرپور جوابی کارروائی ہوگی، ایران کا امریکا کو انتباہ

  • اسرائیل نے ایران میں ملک گیر احتجاجی تحریک کی حمایت کے لیے ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر اعلیٰ الرٹ جاری کر رکھا ہے
شائع January 11, 2026 اپ ڈیٹ January 11, 2026 02:04pm

ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اتوار کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ حملہ کرتا ہے تو تہران اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو جائز ہدف قرار دے کر جوابی کارروائی کرے گا۔ یہ بات پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ میں بتائی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسرائیل نے ایران میں ملک گیر احتجاجی تحریک کی حمایت کے لیے ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر اعلیٰ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔