دنیا
یوکرین میں امن منصوبہ عوامی رائے کے لیے پیش کیا جائے ، زیلنسکی
- 20 نکاتی منصوبے کے ذریعے روس کی جنگ ختم کرنے کی تجویز، زیلنسکی کا ریفرنڈم کی حمایت کا اعلان
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جنگ ختم کرنے کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ یوکرین میں ریفرنڈم کے لیے پیش کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے صحافیوں سے واٹس ایپ چیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح کے ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے کم از کم 60 دن کی جنگ بندی ضروری ہوگی۔