کاروبار اور معیشت
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 4338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں ہفتے کو سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 4338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 85 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 139 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 987 روپے پر جاپہنچا۔