دنیا
حماس نے غزہ قرارداد مسترد کر دی، بین الاقوامی فورس کو تنازع کا فریق قرار دیدیا
- اس کا مقصد غزہ کے علاقے پر بین الاقوامی ٹرسٹی شپ نافذ کرنا ہے جسے فلسطینی اور مزاحمتی دھڑے قبول نہیں کرینگے
حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی امریکی مسودہ قرارداد کو مسترد کر دیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی توثیق کی گئی تھی۔ حماس کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات کو پورا نہیں کرتی اور اس کا مقصد غزہ کے علاقے پر بین الاقوامی ٹرسٹی شپ نافذ کرنا ہے جسے فلسطینی اور مزاحمتی دھڑے قبول نہیں کرینگے۔
حماس نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فورس کو غزہ میں کاموں اور کردار سونپنا، بشمول مزاحمت کو غیر مسلح کرنا، اس کی غیر جانبداری ختم کر دیتا ہے اور اسے قبضے کے حق میں تصادم میں ایک فریق بنا دیتا ہے۔