عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر کے بڑے اضافے سے پہلی بار 4018 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے کے ہوشربا اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 544 روپے کے بھاری اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 158 روپے کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 192 روپے ریکارڈ کی گئی۔