عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے نمایاں اضافے سے3387 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے کے نمایاں اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار200 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 87 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے تھی۔ ہفتے کو بلین مارکیٹ بند رہی کیونکہ تاجروں نے ٹیکس قوانین کے خلاف ہڑتال کی حمایت میں کاروبار بند رکھا تھا۔

ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت 4,012 روپے پر مستحکم رہی۔