سعودی عرب نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے فضائی حملوں کے بعد اتوار کو گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی جمہوریہ ایران میں پیش آنے والے حالات کو بڑی تشویش کے ساتھ دیکھ رہا ہے، خاص طور پر امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات۔ یہ بیان وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ ضبطِ و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کریں اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچائیں۔ ساتھ ہی بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششیں تیز کرے۔