اسرائیل نے ایران میں اپنے تازہ حملے کے دوران پاسداران انقلاب کی قدس فورس میں فلسطینی کور کے اہم کمانڈر سعید یزد کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے ہفتہ کو کہا کہ فوج نے ایران کے قم میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں قدس فورس کے ایک تجربہ کار کمانڈر کو شہید کردیا ہے ۔
شہید ہونے والے تجربہ کار کمانڈر کی شناخت سعید ایزدی کے طور پر ہوئی جو قدس فورس کے فلسطین کور کے سربراہ تھے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ سعید یزد کا قتل اسرائیلی انٹیلی جنس اور فضائیہ کیلیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ قتل اور اغوا ہونے والے اسرائیلی شہریوں کیلیے انصاف ہے۔