BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 23.25 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
BOP 28.40 Decreased By ▼ -0.26 (-0.91%)
CNERGY 13.65 Decreased By ▼ -0.43 (-3.05%)
DFML 15.43 Decreased By ▼ -0.30 (-1.91%)
DGKC 178.79 Decreased By ▼ -3.21 (-1.76%)
FABL 91.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 52.39 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.21 Decreased By ▼ -0.35 (-1.79%)
HBL 291.80 Decreased By ▼ -3.10 (-1.05%)
HUBC 193.70 Decreased By ▼ -0.34 (-0.18%)
HUMNL 8.60 Increased By ▲ 0.23 (2.75%)
KEL 5.78 Decreased By ▼ -0.18 (-3.02%)
LOTCHEM 23.81 Decreased By ▼ -0.66 (-2.7%)
MLCF 90.56 Decreased By ▼ -0.47 (-0.52%)
OGDC 306.75 Increased By ▲ 0.54 (0.18%)
PAEL 32.31 Decreased By ▼ -0.41 (-1.25%)
PIBTL 12.90 Decreased By ▼ -0.18 (-1.38%)
PIOC 233.05 Decreased By ▼ -1.51 (-0.64%)
PPL 214.70 Decreased By ▼ -0.82 (-0.38%)
PRL 96.28 Decreased By ▼ -4.53 (-4.49%)
SNGP 90.40 Decreased By ▼ -1.44 (-1.57%)
SSGC 22.50 Decreased By ▼ -0.64 (-2.77%)
TELE 6.70 Decreased By ▼ -0.11 (-1.62%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.75 Decreased By ▼ -1.33 (-2.51%)
UNITY 7.78 Increased By ▲ 0.10 (1.3%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
ٹیکنالوجی

آن لائن سیفٹی ڈیٹا کی فراہمی کا مطالبہ، میٹا، ٹک ٹاک اور ایکس کو برطانوی نگران ادارے کے خلاف قانونی چیلنج میں شکست

  • ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ سے متعلق آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت اوفکام کے ڈیٹا کی فراہمی کے مطالبات روکنے کی قانونی کوشش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا
  • لندن ہائی کورٹ نے اوفکام کے معلوماتی نوٹسز منسوخ کرنے کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی درخواست مسترد کردی
شائع اپ ڈیٹ

میٹا، ٹک ٹاک اور ایکس کو برطانوی ریگولیٹر اوفکام کے خلاف قانونی چیلنج میں جمعے کے روز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کمپنیوں نے برطانیہ کے نئے آن لائن سیفٹی نظام کے تحت ان سے طلب کردہ معلومات کی مقدار کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

یہ مقدمہ 2023 کے آن لائن سیفٹی ایکٹ سے متعلق ابتدائی قانونی چیلنجز میں سے ایک ہے، جس کے تحت ٹک ٹاک، ایکس اور میٹا کے فیس بک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز کے لیے سخت معیارات مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ بچوں کو نقصان دہ اور غیر قانونی مواد سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اوفکام بتدریج اس قانون پر عمل درآمد کررہا ہے، جس کی خلاف ورزی پر سخت ترین نوعیت کے معاملات میں کمپنیوں کو ان کے عالمی کاروبار کے مجموعی سالانہ حجم کے 10 فیصد تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

فروری میں اوفکام نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو معلوماتی نوٹسز جاری کیے تھے، جن میں مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار طلب کیے گئے تھے۔ ان میں یہ معلومات بھی شامل تھیں کہ کتنی پوسٹس ہٹائی گئیں یا ان کی رسائی محدود کی گئی، اور کتنے صارفین کو نقصان دہ مواد کا سامنا کرنا پڑا۔

میٹا، ٹک ٹاک اور ایکس نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان نوٹسز کے باعث ان پر ضابطہ جاتی تقاضوں کا غیر معمولی بوجھ پڑے گا، تاہم لندن ہائی کورٹ نے ان کا موقف مسترد کردیا۔

تینوں کمپنیوں اور اوفکام نے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا۔

Comments

200 حروف