بھوٹان میں گلیشیئر جھیل پھٹنے سے سیلاب، کوئی جانی نقصان نہیں
- گاسا تشاچو کے گرم چشمے 2021 میں بھی اچانک آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئے تھے
بھوٹان میں گلیشیئر جھیل شنتافو کے کنارے ٹوٹنے سے آنے والے سیلاب نے ملک کے شمالی علاقے میں واقع گاسا تشاچو کے قدرتی گرم چشموں کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سرکاری نشریاتی ادارے بی بی ایس کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، کیونکہ رات کے اندھیرے اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث صورت حال کا جائزہ لینا ممکن نہیں تھا۔ خدشہ ہے کہ دو بیلی پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔
بھوٹان کے قومی اخبار کوئنسیل کے مطابق گرم چشموں تک جانے والی سڑک کا ایک حصہ بھی بہہ گیا، جس کے باعث راستہ آمدورفت کے لیے بند ہوگیا ہے۔ علاقے کو سیلاب پہنچنے سے پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا، جبکہ سڑک غیر معینہ مدت کے لیے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
گاسا تشاچو کے گرم چشمے 2021 میں بھی اچانک آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔ دوسری جانب پڑوسی ملک نیپال میں اگست میں چین کی سرحد کے قریب سیلاب سے 1,500 سے زائد افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ لاپتا ہوگئے تھے۔


















Comments