BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-0.89%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 23.25 Increased By ▲ 0.05 (0.22%)
BOP 28.40 Decreased By ▼ -0.26 (-0.91%)
CNERGY 13.65 Decreased By ▼ -0.43 (-3.05%)
DFML 15.43 Decreased By ▼ -0.30 (-1.91%)
DGKC 178.79 Decreased By ▼ -3.21 (-1.76%)
FABL 91.86 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 52.39 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.21 Decreased By ▼ -0.35 (-1.79%)
HBL 291.80 Decreased By ▼ -3.10 (-1.05%)
HUBC 193.70 Decreased By ▼ -0.34 (-0.18%)
HUMNL 8.60 Increased By ▲ 0.23 (2.75%)
KEL 5.78 Decreased By ▼ -0.18 (-3.02%)
LOTCHEM 23.81 Decreased By ▼ -0.66 (-2.7%)
MLCF 90.56 Decreased By ▼ -0.47 (-0.52%)
OGDC 306.75 Increased By ▲ 0.54 (0.18%)
PAEL 32.31 Decreased By ▼ -0.41 (-1.25%)
PIBTL 12.90 Decreased By ▼ -0.18 (-1.38%)
PIOC 233.05 Decreased By ▼ -1.51 (-0.64%)
PPL 214.70 Decreased By ▼ -0.82 (-0.38%)
PRL 96.28 Decreased By ▼ -4.53 (-4.49%)
SNGP 90.40 Decreased By ▼ -1.44 (-1.57%)
SSGC 22.50 Decreased By ▼ -0.64 (-2.77%)
TELE 6.70 Decreased By ▼ -0.11 (-1.62%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.75 Decreased By ▼ -1.33 (-2.51%)
UNITY 7.78 Increased By ▲ 0.10 (1.3%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
دنیا

فلپائن میں آتش فشاں مایون کا الرٹ لیول 3 کردیا گیا

  • سرکاری زلزلہ پیما ادارے فیوولکس کے مطابق پانچ درجوں پر مشتمل انتباہی نظام میں آتش فشاں کا الرٹ لیول تین تک بڑھایا گیا ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

فلپائن نے وسطی صوبے البے میں واقع آتش فشاں مایون سے معتدل شدت کے دھماکہ خیز لاوے کے اخراج کے بعد جمعے کو الرٹ لیول بڑھا کر تین کر دیا ہے۔

سرکاری زلزلہ پیما ادارے فیوولکس کے مطابق پانچ درجوں پر مشتمل انتباہی نظام میں آتش فشاں کا الرٹ لیول تین تک بڑھایا گیا ہے۔

الرٹ لیول تین کے تحت آئندہ چند دنوں سے چند ہفتوں کے دوران لاوے کے بہاؤ اور خطرناک آتش فشانی سرگرمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آتش فشاں کے گرد 6 کلومیٹر (3.7 میل) کے خطرے کے علاقے سے دور رہیں، کیونکہ وہاں لاوا بہنے، چٹانیں گرنے اور دیگر آتش فشانی خطرات کا خدشہ ہے۔ ایئرلائنز کو بھی آتش فشاں کی چوٹی کے قریب پروازیں نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مایون فلپائن کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں ہے، جہاں گزشتہ چار صدیوں کے دوران 50 سے زائد مرتبہ لاوا پھٹ چکا ہے۔ اس کی تقریباً مکمل مخروطی شکل کے باعث یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہے۔

اس کا سب سے تباہ کن دھماکہ فروری 1814 میں ہوا تھا، جب لاوے نے ایک پورے قصبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 1,200 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

200 حروف