BR100 Increased By (0.05%)
BR30 Increased By (0.17%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 57.86 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 23.33 Increased By ▲ 0.13 (0.56%)
BOP 28.70 Increased By ▲ 0.04 (0.14%)
CNERGY 14.13 Increased By ▲ 0.05 (0.36%)
DFML 15.79 Increased By ▲ 0.06 (0.38%)
DGKC 179.65 Decreased By ▼ -2.35 (-1.29%)
FABL 91.12 Decreased By ▼ -0.78 (-0.85%)
FCCL 52.39 Decreased By ▼ -0.22 (-0.42%)
FFL 12.98 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
GGL 19.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 294.74 Decreased By ▼ -0.16 (-0.05%)
HUBC 193.70 Decreased By ▼ -0.34 (-0.18%)
HUMNL 8.37 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 5.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.17 Decreased By ▼ -0.30 (-1.23%)
MLCF 90.40 Decreased By ▼ -0.63 (-0.69%)
OGDC 310.00 Increased By ▲ 3.79 (1.24%)
PAEL 32.84 Increased By ▲ 0.12 (0.37%)
PIBTL 13.20 Increased By ▲ 0.12 (0.92%)
PIOC 233.05 Decreased By ▼ -1.51 (-0.64%)
PPL 214.50 Decreased By ▼ -1.02 (-0.47%)
PRL 101.25 Increased By ▲ 0.44 (0.44%)
SNGP 91.85 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
SSGC 23.05 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 6.88 Increased By ▲ 0.07 (1.03%)
TPLP 12.35 Increased By ▲ 0.06 (0.49%)
TRG 52.99 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
UNITY 8.11 Increased By ▲ 0.43 (5.6%)
WTL 0.97 Increased By ▲ 0.02 (2.11%)
مارکٹس

بینک آف جاپان کے فیصلے سے قبل ین مستحکم، ڈالر کمزور

  • یورو 1.1185 ڈالر پر مستحکم رہا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.1 فیصد اضافے سے 1.3390 ڈالر پر پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کرنسی مارکیٹ میں جمعے کو جاپانی ین کی قدر مستحکم رہی، جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق حصص کی نئی فروخت کے باعث محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع کی طرف رجحان بڑھنے سے امریکی ٹریژری بانڈز کی شرح منافع میں کمی ہوئی، جس کا اثر ڈالر پر بھی پڑا۔

بینک آف جاپان جمعے کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس میں شرح سود 1.25 فیصد پر برقرار رکھے جانے کی توقع ہے۔ تاہم مہنگائی کے دباؤ کے باعث مرکزی بینک کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی کا عندیہ دیے جانے کا امکان ہے۔ مارکیٹ میں دسمبر میں شرح سود بڑھائے جانے کے امکانات تقریباً 80 فیصد ہیں۔

جاپانی ین معمولی کمی کے بعد 157.815 فی ڈالر پر آگیا اور رواں ماہ ڈالر کے مقابلے میں 0.2 فیصد کمزور ہونے کی راہ پر ہے۔

یورو 1.1185 ڈالر پر مستحکم رہا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.1 فیصد اضافے سے 1.3390 ڈالر پر پہنچ گیا۔ آسٹریلوی ڈالر 0.7030 امریکی ڈالر پر تقریباً مستحکم رہا، جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر معمولی کمی کے بعد 0.5626 ڈالر پر آگیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس 0.3 فیصد کی ماہانہ بہتری کے ساتھ 101.77 پر آگیا، جو مسلسل دوسرے ماہ اضافے کی جانب گامزن ہے۔

دوسری جانب امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈز کی شرح منافع 4.8958 فیصد اور 30 سالہ بانڈز کی شرح 5.2623 فیصد پر آگئی، جو ایک ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح ہے۔ سرمایہ کاروں میں اے آئی شعبے پر بڑھتے اخراجات کے حوالے سے خدشات نے اسٹاک مارکیٹوں کو دباؤ میں رکھا ہے۔

Comments

200 حروف