عاصم غنی عثمان پی ایس ایم اے کے چیئرمین منتخب
شوگر ملرز نے عاصم غنی عثمان کو چیئرمین، محمد رفیق کو سینئر وائس چیئرمین، اسلم فاروق کو چیئرمین ساؤتھ زون اور خان محمد اشرف کو چیئرمین نارتھ زون کے طور پر آئندہ مدت کے لیے بلا مقابلہ منتخب کرلیا ہے۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے سالانہ جنرل اجلاس میں کیا گیا۔
پی ایس ایم اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی منتخب کر لیے گئے ہیں۔ ساؤتھ زون کے لیے عاصم غنی عثمان، اسلم فاروق، احمد بوانی، ڈاکٹر تارا چند اور زید زکریا جبکہ نارتھ زون کے لیے محمد رفیق، خان محمد اشرف، احمد علی طارق، حسن احمد اور احمد جہانزیب خان منتخب ہوئے۔
رخصت ہونے والے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں شوگر انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا گیا، انہوں نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو صنعت کے مسائل کا واحد حل قرار دیا۔ انہوں نے نومنتخب چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نومنتخب ارکان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شوگر انڈسٹری کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین عاصم غنی عثمان نے کہا کہ شوگر انڈسٹری کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
























Comments