پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) میں نوید احمد بلامقابلہ چیئرمین، فاد وحید سینئر وائس چیئرمین جبکہ شیخ آصف سعید وائس چیئرمین منتخب ہوگئے
نومنتخب عہدیداروں کا اعلان چیئرمین شیخ عمر ریحان اور پیٹرن عبد الرزاق کی زیر صدارت 81 ویں اجلاس عام میں کیا گیا۔
چیئرمین شیخ عمر ریحان نے اس موقع پر سال 2026-28 کی دو سالہ مدت کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے 21 رکنی ایگزیکٹیو ممبران کا بھی اعلان کیا جن میں نارتھ زون سے فاد وحید، محمد ثمین جان، سلمان خان، کاشف اسلام شیخ، شیخ امجد رشید، ارحم اکرام۔ سینٹرل زون سے ظفر اقبال، عماد الدین، منیب منوں، ناصر ابراہیم، حمزہ طارق صوفی، نوید احمد، زین محمود فواد اکرم۔ جبکہ ساؤتھ زون سے شیخ آصف سعید، معروف مولوی، حسیب الرحمان شیخ، محمد ارشد حئی، رافع رزاق، شیخ انجم رحمت اور عادل وحید بطور ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوئے۔
جبکہ خواتین کی خصوصی نشست پر ثناء شعیب اور ماروا شعیب کامیاب قرار پائیں۔
چیئرمین پی وی ایم اے شیخ عمر ریحان نے اعلی خدمات کے اعتراف میں خالد اسلام اور کاشف رزاق کو گولڈ میڈل پیش کیا۔
























Comments