BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ایکزو نوبل نے ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ کی آئی جی آئی انوسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کوفروخت مکمل کرلی ہے جو پاکستان کے مختلف کاروباری شعبوں میں کام کرنے والے معروف پیکیجز گروپ کا حصہ ہے۔

اس فروخت کی مجموعی انٹرپرائز ویلیو تقریباً 50 ملین یورو (16.2 ارب پاکستانی روپے) ہے جبکہ اس کی EV/EBITDA ویلیو14 گنامقرر کی گئی ہے۔

اس معاہدے میں پاکستان میں ایکزو نوبل کے ڈیکوریٹو پینٹس اور لیکوئڈ کوٹنگز کے کاروبار شامل ہیں۔

ایکزو نوبل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرGreg Poux-Guillaume نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیل کی تکمیل ہماری جاری اسٹریٹجک پورٹ فولیو ریویو پر عمل درآمد میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ ہم پاکستان میں اپنے ساتھیوں کی جانب سے دکھائے گئے جذبے اور عزم کے شکر گزار ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ پیکیجز گروپ، پاکستان کی صارفین اور صنعتی مارکیٹوں میں اپنی مضبوط موجودگی کے باعث، اس کاروبار کو ترقی کے اگلے مرحلے تک لے جانے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔

پیکیجز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مینیجنگ ڈائریکٹر سید حیدر علی نے کہا کہ ہم ایکزو نوبل پاکستان کو پیکیجز گروپ کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ ڈیل پاکستان میں اعلیٰ معیار کے کاروبار، مضبوط مارکیٹ پوزیشن رکھنے والے معتبر برانڈز اور طویل مدتی ترقی کی صلاحیت رکھنے والے اداروں کی تعمیر اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Comments

200 حروف