BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

برازیل کے کوچ اینچیلوتی کا وینیسیئس کی فارم کی بحالی پر اظہارِ اعتماد

  • اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے فارورڈ وینیسیئس نے رواں سیزن تمام مقابلوں میں 8 میچز میں صرف ایک گول کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

برازیل کے کوچ کارلو اینچیلوتی نے کہا ہے کہ ریال میڈرڈ کے فارورڈ وینیسیئس جونیئر رواں سیزن کی خراب کارکردگی کے باوجود میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جلد بہترین فارم میں واپس آئیں گے۔

26 سالہ وینیسیئس نے رواں سیزن ریال میڈرڈ کی جانب سے تمام مقابلوں میں 8 میچز کھیل کر صرف ایک گول کیا ہے۔ ریال میڈرڈ 15 پوائنٹس کے ساتھ لا لیگا کی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

مگر آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں وینیسیئس نے اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی۔ برازیل نے یہ میچ 4-2 سے جیتا، جس میں وینیسیئس نے تیسرا گول بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور چوتھا گول پنالٹی پر اسکور کیا۔

اینچیلوتی نے کہا کہ وینیسیئس برازیل اور قومی ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ہیں۔ وہ اس وقت اپنی بہترین فارم میں نہیں، لیکن سیزن کا آغاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وینیسیئس بہترین فارم میں نہ بھی ہوں تو وہ میچ پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جیسا کہ آسٹریلیا کے خلاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے وہ وینیسیئس کے بارے میں صبر سے کام لیں گے کیونکہ وہ اس کے مستحق ہیں۔

برازیل ہفتے کو کولکاتا میں بھارت کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گا۔

Comments

200 حروف