BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مستحکم

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.70 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.70 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 277.71 روپے پر بند ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کی جانب سے فیڈرل ریزرو کے شرح سود کے حوالے سے اشارے پانے کے لیے اس ہفتے کے افراط زر (انفلیشن) کے اعداد و شمار کے انتظار کی وجہ سے پیر کو امریکی ڈالر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں دو ماہ کی کم ترین سطح کے قریب منڈلاتا رہا۔

یورو بڑھ کر 1.1558 ڈالر پر جا پہنچا، جو جون کے وسط کے بعد سے اپنی سب سے مضبوط سطح کے قریب ہے، جب کہ برطانوی پاؤنڈ 1.3490 ڈالر پر مستحکم رہا، جو پانچ ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

جاپانی ین 157.90 فی ڈالر پر مستحکم رہا، اگرچہ اس نے مداخلت (انٹرینشن) کے باعث حاصل ہونے والے کچھ فوائد واپس دے دیے ہیں، لیکن اس کے باوجود یہ گزشتہ ماہ کے آخر میں لگائی گئی تقریباً 164 کی کئی دہائیوں کی کم ترین سطح سے اب بھی کافی بہتر پوزیشن میں ہے۔

ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا جائزہ لیتا ہے، 99.6 پر تقریبا غیر تبدیل شدہ رہا اور 2 جون کے بعد اپنی کم ترین سطح کے قریب منڈلاتا رہا۔

دریں اثنا پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

Comments

200 حروف