کھیل
ایڈن مرکرم "دی ہنڈرڈ" ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے
- جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ذاتی وجوہات کی بنا پر مانچسٹر سپر جائنٹس کا ساتھ چھوڑ کر وطن لوٹے، فرنچائز کا نیک خواہشات کا اظہار
جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایڈن مرکرم ذاتی وجوہات کی بنا پر انگلش فرینچائز مانچسٹر سپر جائنٹس کا ساتھ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
31 سالہ مارکرم نے دی ہنڈرڈ کے موجودہ سیزن میں پہلے 5 میچز میں ٹیم کی قیادت کی اور ایم آئی لنڈن کے خلاف اپنے آخری میچ میں 50 رنز بنائے۔
فرینچائز نے ان کی اچانک واپسی کی کوئی خاص وجہ بتائے بغیر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹیم کے لیے ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ مرکرم کی جگہ اب جوس بٹلر کو قائم مقام کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کو بطور غیر ملکی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے بہترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے مرکرم آئی پی ایل اور ایس اے 20 میں بھی سپر جائنٹس ہی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

























Comments