کھیل
واشنگٹن اوپن : الیگزینڈرا ایالا نے ناؤمی اوساکا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
- پہلے سیٹ میں 4-4 کی برابری کے بعد ایالا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پیش رفت کی
فلپائن کی 21 سالہ ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرا ایالا نے پیش رفت جاری رکھتے ہوئے واشنگٹن میں کھیلے جانے والے مبادلہ ڈی سی اوپن کے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈڈ ناؤمی اوساکا کو 4-6 اور 2-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
پہلے سیٹ میں 4-4 کی برابری کے بعد ایالا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل پوائنٹس حاصل کیے اور صرف 76 منٹ میں کامیابی اپنے نام کر لی۔
فائنل میں ایالا کا مقابلہ ٹاپ سیڈڈ امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ڈیانا شنائیڈر کو 5-7 اور 4-6 سے شکست دی۔ پیگولا رواں سیزن کے تیسرے اور اپنے کیریئر کے 12ویں ٹائٹل کی تلاش میں ہیں۔ ایالا اور پیگولا اس سے قبل میامی اوپن 2025 کے سیمی فائنل میں مدِمقابل آئی تھیں جہاں پیگولا نے فتح حاصل کی تھی۔



























Comments