الیگزینڈرا ایالا نے واشنگٹن میں دفاعی چیمپئن لیلا فرنانڈیز کو باہر کر دیا
- سونمیز نے برتری حاصل کی لیکن پھر وہ امریکہ کی ایلوینا کالیوا کے خلاف 3-6، 7-5، 7-5 سے ہار گئیں
واشنگٹن میں فلپائنی کھلاڑی الیگزینڈرا ایالا نے دفاعی چیمپئن اور ساتویں سیڈ لیلا فرنانڈیز کو 6-2، 7-6 (1) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
فلپائنی کھلاڑی دوسرا سیٹ ہارنے کے قریب تھیں لیکن شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائہ بریک میں کامیابی حاصل کی۔ جاپان کی تیسری سیڈ ناومی اوساکا نے امریکی کھلاڑی ایشلین کرگر کے ان فٹ ہو کر ریٹائر ہونے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ ایلیسا بیٹا کوکیریٹو سے ہوگا۔ ادھر ممفس کلاسک میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری رہا جہاں چوتھی سیڈ زینپ سونمیزامریکہ کی ایلوینا کالیواکے خلاف 3-6، 7-5، 7-5 سے ہار گئیں جبکہ پانچویں سیڈ کامیلا اوسوریو کو روس کی ایناستاسیا زاخارووا نے سیدھے سیٹس میں 6-4، 6-3 سے شکست دے دی۔ زاخارووا کا اگلا مقابلہ میکسیکو کی ریناٹا زارازوا سے ہوگا جبکہ کیٹی والینٹس بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔




















Comments