BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن بھر میں پولنگ مکمل

  • 13 حلقوں میں ووٹنگ، 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز
شائع اپ ڈیٹ

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ پیر کو شام 6 بجے اختتام پذیر ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھائے جانے کے بعد پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔

میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی، جہاں 14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔

پولنگ ضلع کوٹلی کے 6، ضلع بھمبر کے 3 اور ضلع میرپور کے 4 حلقوں میں منعقد کی گئی۔

ضلع کوٹلی میں 6 نشستوں کے لیے 6 لاکھ 47 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ تھے، جبکہ ضلع بھمبر میں 3 حلقوں کے لیے 3 لاکھ 42 ہزار ووٹرز ووٹر فہرستوں میں شامل تھے۔ اسی طرح ضلع میرپور میں 4 نشستوں کے لیے تقریباً 4 لاکھ 11 ہزار ووٹرز رجسٹرڈ تھے۔

ضلع کوٹلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، استحکام پاکستان پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 135 امیدوار میدان میں تھے۔ ضلع بھمبر میں 3 نشستوں کے لیے 63 امیدوار مدِمقابل تھے، جبکہ ضلع میرپور میں 4 نشستوں پر 98 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

رائے دہندگان کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن نے پورے میرپور ڈویژن میں 2,554 پولنگ اسٹیشنز اور 3,701 پولنگ بوتھ قائم کیے تھے۔

میرپور ڈویژن میں اصل انتخابی مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کے درمیان رہا، جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شامل تھے۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی ہدایات پر حکومتِ آزاد کشمیر نے عام انتخابات کے پیشِ نظر 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

Comments

200 حروف