BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ورلڈ کپ کی بدولت "پیکاک" کے سبسکرائبرز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

  • آمدن بڑھ کر تقریباً 1.9 ارب ڈالر ہو گئی، جبکہ منافع 189 ملین ڈالر تک جا پہنچا
شائع اپ ڈیٹ

کامکاسٹ کے این بی سی امبریلا تلے کام کرنے والے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پیکاک نے ورلڈ کپ کی نشریات کے باعث ریکارڈ تعداد میں نئے سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں، یہ بات کامکاسٹ نے جاری کردہ رپورٹ میں بتائی۔

اسٹریمنگ سروس نے اس گرمیوں میں ٹیلی منڈو کی اسپینی زبان میں ورلڈ کپ کوریج کو لائیو نشر کیا۔ شمالی امریکہ میں ایونٹ کے انعقاد کے باعث زیادہ تر میچز پرائم ٹائم میں نشر ہوئے، جس سے تمام ذیلی اداروں کی ناظرین کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔چھ سالہ تاریخ میں پہلی بار منافع ظاہر کرنے والی سہ ماہی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کامکاسٹ نے بتایا کہ اپریل سے جون کی سہ ماہی میں مزید 20 لاکھ سبسکرائبرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے کل سبسکرائبرز کی تعداد 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اس دوران آمدن بڑھ کر تقریباً 1.9 ارب ڈالر ہو گئی، جبکہ منافع 189 ملین ڈالر تک جا پہنچا۔ یہ تمام اعداد و شمار توقعات سے بہتر رہے۔جوائنٹ سی ای او مائیک کیواناہ نے خبردار کیا کہ مختلف سہ ماہیوں کے دوران منافع کے گراف میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے، تاہم انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ این ایف ایل، ایم ایل بی، این بی اے، اولمپکس اور پریمیئر لیگ جیسی اسپورٹس پروگرامنگ کی نشر و اشاعت میں پیکاک کی شمولیت اسے مسلسل استحکام فراہم کرتی رہے گی۔کیواناہ نے کہا کہ چھ سالوں میں یہ پلیٹ فارم اتنی شاندار رفتار سے ایک بڑے پیمانے پر پہنچا ہے جس پر ہمیں بے حد فخر ہے اور یہ این بی سی کی تعمیر و پروگرامنگ کی ہماری حکمت عملی سے مکمل مطابقت رکھتا ہے۔

Comments

200 حروف