مارکٹس
پاکرا نے سونیری بینک کی کریڈٹ ریٹنگ کو AA تک اپ گریڈ کر دیا
- یہ بہتری بینک کی ساختی طور پر مضبوط ہوتی لیبلٹی فرنچائز، مسلسل منافع کی رفتار اور ٹریڈ فنانس میں جاری پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے
پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے سونیری بینک کی طویل مدتی اینٹیٹی ریٹنگ کو AA- سے بڑھا کر AA ک دیا ہے جبکہ قلیل مدتی ریٹنگ کو A1+ پر برقرار رکھا ہے۔
یہ بہتری بینک کی ساختی طور پر مضبوط ہوتی ہوئی لیبلٹی فرنچائز، مسلسل منافع کی رفتار اور ٹریڈ فنانس میں جاری پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔
بینک کے ڈپازٹ مکس میں بتدریج بہتری آئی ہے جس میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران کاسا ریشو (کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ کا تناسب) مضبوط ہوا ہے اور کرنٹ ڈپازٹس میں اضافہ مجموعی بیس کے مقابلے میں کافی بہتر رہا ہے۔
فنڈنگ کے اس کم لاگت والے ذرائع کو شرحِ سود سے متاثر ہونے کے بجائے تعلقات پر مبنی قرار دیا گیا جس کا ثبوت ایک مستحکم اور تاریخی سطح سے بلند منافع کا مارجن ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026























Comments