فیفا ورلڈکپ میں میکسیکو کے بعد میگا ایونٹ کے تیسرے میزبان امریکہ نے پیراگوئے کو شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے پیراگوئے کے خلاف ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی سمیٹی۔
کھیل کے پہلے ہاف میں ہی امریکی ٹیم نے تین گولز کی سبقت حاصل کی۔ پیراگوئے کے بوبا ڈیلا نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچاکرامریکہ کے لئے پہلا اون گول کیا۔
31ویں منٹ میں فلورن بیلوگن نے اپنی ٹیم کے لئے دوسرا گول کیا جبکہ پہلے ہاف کے اختتام سے چند سیکنڈ پہلے بیلوگن نے ہی اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا۔
73ویں منٹ میں پیراگوئے کے مارسیو نے اپنی ٹیم کے لئے واحد گول داغا تاہم کھیل کے اختتامی لمحات میں گیوانی رینا نے میچ کا آخری گول کرکے امریکہ کی واضح فتح پر مہر ثبت کی۔
امریکی کوچ موری ٹیو پوچیٹینو نےصحافیوں کو بتایا کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پیراگوئے کے خلاف ان کی ٹیم کی 4-1 سے فتح انفرادی کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بجائے ٹیم فرسٹ (یعنی ٹیم کو ترجیح دینے والے) نقطہ نظر کا نتیجہ تھی۔
یہ پہلا موقع تھا جب امریکہ نے ورلڈ کپ کے کسی میچ میں چار گول کیے۔



















Comments