پشاور میں امریکی قونصل خانہ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان، سفارتی امور اسلام آباد منتقل
- تبدیلی کے باوجود پاکستان سے متعلق پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی، امریکی محکمۂ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو پشاور میں قائم اپنے قونصل خانہ کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کو منتقل کردی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے موثر استعمال کے حوالے سے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے باوجود پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ روابط جاری رکھے گا تاکہ معاشی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔
محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ، پاکستان میں امریکی مشن کے ذریعے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم اپنے بقیہ سفارتی دفاتر کے ذریعے پاک امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

























Comments