BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید اضافہ

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.96 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.96 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.97 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں بدھ کو امریکی ڈالر چھ ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب رہا اور اس نے ان تمام فوائد کو کھو دیا جو اسے مشرقِ وسطیٰ کی جنگ شروع ہونے کے بعد حاصل ہوئے تھے۔

یورو کی قیمت 1.1793 ڈالر رہی جو 2 مارچ کے بعد سے اس کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1.3574 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر کی پیمائش کرتا ہے، 98.109 پر رہا، جو چھ ہفتوں سے زائد عرصے میں اس کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

دریں اثنا، بدھ کو تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی دیکھی گئی جس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کی توقعات ہیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 16 سینٹس یا 0.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 94.63 ڈالر فی بیرل پر آگئے جبکہ گزشتہ سیشن کے دوران اس کی قیمت میں 4.6 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 70 سینٹس یا 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 90.58 ڈالر پر آگئی۔

گزشتہ سیشن میں اس کے سودوں میں 7.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز تقریباً بند ہوچکا ہے جو خلیجی ممالک سے عالمی خریداروں، خاص طور پر ایشیا اور یورپ کو خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے۔

Comments

200 حروف