BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.97 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مزید بڑھ گئی جس کے نتیجے میں ڈالر 279 روپے کی سطح سے گرکر 278 روپے کی سطح پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پرڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے (0.01 فیصد) کی بہتری سے 278.97 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.00 پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا ڈالر انڈیکس 0.037 فیصد اضافے کے ساتھ 98.38 پر رہا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ممکنہ معاہدے کے ذریعے تنازع ختم کرنے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس کے باوجود اس نے پیر کو ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی تھی۔

اسپاٹ یوآن ڈالر کے مقابلے میں 6.8204 پر کھلا اور آخری بار6.8194 پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو گزشتہ سیشن کے اختتام کے مقابلے میں 106 پِپس بہتر (مضبوط) ہے۔

اس ماہ ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں سال اس میں 2.6 فیصد کی بہتری آئی ہے، کیونکہ برآمدات میں تیزی چین کی کرنسی کو اوپر لے جا رہی ہے اور کمپنیاں اپنے ڈالر کے ذخائر کو یوآن میں تبدیل کر رہی ہیں۔

مزید برآں منگل کو ایشیائی تجارت کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

برینٹ فیوچرز 1.86 ڈالر یا 1.87 فیصد کمی سے 97.50 ڈالر پر آگئے جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 2.25 ڈالر یا 2.27 فیصد گر کر 96.83 ڈالر پر رہا۔

گزشتہ سیشن میں دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس میں امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد برینٹ میں 4 فیصد سے زیادہ اور ڈبلیو ٹی آئی میں تقریباً 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف