BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

فیصل بینک کو سی ایس آر ایوارڈز سے نواز دیا گیا

  • یہ اعزاز اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ کارپوریٹ شعبے اور غیرمنافع بخش اداروں کے درمیان بامقصد شراکت داریاں موثر ثابت ہوتی ہیں، یوسف حسین
شائع اپ ڈیٹ

فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کو کمیونٹی کی ترقی میں نمایاں خدمات اور کارپوریٹ غیر منافع بخش شراکت داریوں کو فروغ دینے میں قائدانہ کردار کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈز 15 ویں سالانہ سی ایس آر ایوارڈز میں دیے گئے جو ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر فیصل بینک کے کردار اور معاشرے کے لیے دیرپا قدر پیدا کرنے والے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔ بینک کی اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے پائیدار سماجی اثرات پیدا کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں اہم سماجی ضروریات کو پورا کرنے اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں موثر پیش رفت ممکن ہوئی۔

فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ کارپوریٹ شعبے اور غیرمنافع بخش اداروں کے درمیان بامقصد شراکت داریاں موثر ثابت ہوتی ہیں۔ جب ہم مشترکہ مقصد کے تحت مل کر کام کرتے ہیں تو پائیدار تبدیلی اور وسیع پیمانے پر کمیونیٹیز کی زندگیوں میں بہتری لاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ این جی اوز، این پی اوز اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون نے ہمیں رسائی بڑھانے، اپنے اثرات کو مزید گہرا کرنے اور مضبوط و جامع کمیونیٹیز کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہے۔

اپنے مربوط سی ایس آر اور پائیدار اقدامات کے ذریعے فیصل بینک نے غیر منافع بخش شراکت داروں کے ساتھ ملکر طویل المدتی اور قابل پیمائش نتائج کے حصول کے لیے کام کیا ہے جس کے ذریعے محروم طبقات کو بااختیار بنانے اور وسیع تر سماجی و معاشی ترقی میں موثر کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف