BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.12 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.12 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.15 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو ڈالر بڑی حد تک مستحکم رہا، اور سیف ہیون کی طلب میں ہونے والا اضافہ مدہم پڑگیا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے، اگرچہ تنازع کے حوالے سے متضاد اشاروں نے سرمایہ کاروں کو تذبذب اور بے چینی میں مبتلا رکھا۔

جاپانی ین رواں سال کی کم ترین سطح 160.46 فی ڈالر سے بحال ہو کر 160 کی سطح سے واپس آگیا جس نے جاپانی حکام کی جانب سے (مارکیٹ میں) مداخلت کے خدشات کو جنم دیا تھا۔

یورو کی قدر ایک ہفتے سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ڈالر انڈیکس 0.03 فیصد گر کر 99.70 پر آگیا جبکہ یورو 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1576 ڈالر پر پہنچ گیا۔

مزید برآں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جہاں مارچ میں ریکارڈ ماہانہ اضافے کے بعد برینٹ فیوچرز کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ کو تذبذب میں مبتلا رکھا، باوجود اس کے کہ ایسی رپورٹیں سامنے آ رہی ہیں کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے۔

جون کے لیے فرنٹ-منتھ برینٹ کنٹریکٹ 1.85 ڈالر یا تقریباً 1.8 فیصد کی کمی کے ساتھ 102.12 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا (1414 جی ایم ٹی)، جبکہ سیشن کے دوران یہ کم سے کم 98.35 ڈالر تک گر گیا۔

اسی دوران، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) مئی کے فیوچرز 1.07 ڈالر یا تقریباً 1.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 100.31 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے، بعد ازاں یہ ابتدائی طور پر 96.50 ڈالر تک گر چکے تھے۔

یہ کمی عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد، جغرافیائی سیاسی تناؤ اور اقتصادی خدشات کی وجہ سے دیکھنے میں آئی ہے۔

بدھ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں

قیمت خرید : 279.12 روپے

قیمت فروخت : 279.32 روپے

Comments

Comments are closed.