BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی ایک پیسے کی بہتری سے 279.16 کی سطح پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.16 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو روپیہ 279.17 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی سطح پر پیر کو امریکی ڈالر کی پوزیشن مستحکم رہی، جو جولائی کے بعد اپنے بہترین ماہانہ اضافے کی جانب گامزن ہے۔ سرمایہ کار مشرقِ وسطیٰ میں طویل جنگ کے اثرات کے باعث تشویش کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے جاپانی ین 160 کی اہم سطح سے بھی نیچے گر گیا ہے۔ چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ناپنے والا ڈالر انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 100.14 پر رہا۔

یورو کی قیمت 1.1512 ڈالر رہی، جو مارچ میں 2.5 فیصد کمی کے ساتھ جولائی کے بعد اپنی بدترین ماہانہ مندی کی طرف بڑھ رہا ہے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.32585 ڈالر پر مستحکم رہا مگر رواں ماہ اس میں مجموعی طور پر 1.7 فیصد کی کمی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔ یمنی حوثیوں کی جانب سے ہفتہ وار تعطیلات کے دوران اسرائیل پر پہلے حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دائرہ کار میں وسعت آئی ہے، جس سے برینٹ کروڈ ریکارڈ ماہانہ اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

برینٹ کروڈ کے سودے 3.94 ڈالر یا 3.5 فیصد اضافے کے ساتھ 116.51 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 1.86 ڈالر یا 1.87 فیصد اضافے کے بعد 102.14 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

Comments

Comments are closed.